Understanding your business finances

 کاروبار کی شروعات سے لے کر اس کی ترقی تک، مالیات کو سمجھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کاروبار کی کامیابی اور ناکامی کے درمیان فرق پیدا کر سکتا ہے اس ل یےیہ بہت اہم ہے ۔لیکن بہت سے کاروباری مالکان کو مالیات کے پیچیدہ نظام کو سمجھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور بہت سے لوگ بنا کسی حساب ک تاب کے کاروبار کا آغاز تو کرتے ہیں لیکن بہت جلد معیوس ہو کر کاروبار بند کر دیتے ہیں۔ اس بلاگ (understanding your business finances)میں ہم آپ کو کاروباری مالیات کو سمجھنے کے بارے میں ایک جامع رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ آپ اپنے کاروبار کو بہتر طریقے سے چلا سکیں۔

Understanding your business finances 

Understanding your business finances


مالیات کا تعلق کاروبار کی تمام مالی کاموں سے ہے جیسے کہ آمدنی، اخراجات، سرمایہ کاری، قرضے اور منافع۔ یہ سب ایک کاروبار کی شرواعات کا مرحلہ ہے اور اسی لیے آپ کو ان سب کو ایک سہی طریقہ سے ساتھ لیے آگے بڑھنا ہے۔اس کے ذریعے آپ اپنے کاروبار کی مالی صحت کو جانچ سکتے ہیں اور بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔ آیں یہاں ان سب کے بارے میں کچھ بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں۔


آمدن:

تو جب آپ ایک کاروبار شروع کر رہے ہیں بیشک وہ کوئی بھی کاروبار ہو سکتا ہے۔ اس میں سب سے پہلے آپ کو اپنے آمدنی کو بھی چیک کرنا ہے اب آمدنی سے یہ ہمارا اشارا کاروبار میں لگنے والا خرچ نہیں ہے بلکہ وہ آمدنی جس کو آپ اپنے گھریلو خرچ میں استعمال کرنے والے ہیں ۔ اب یہ تو نہیں ہے نا کہ آج آپ کے کاروبار کا پہلا دن ہو اور پہلے ہی دن سے آپ اتنا کماؤ گے کہ آپ کا گھر چلنے لگ جائے گا تو ایسا نہیں ہوتا یا اگر آپ کا کاروبار پہلے دن سے چلنے بھی لگ گیا ہی تو آپ یہ تو نہیں کریں گے نا کہ جو کمائیں گے گھر میں کھا جائیں گے بھائی کاروبار میں آپ کو دوبارا سامان تو خریدنا ہو گا نا اس لیے آپ کے پاس کوئی سائیڈ انکم ہونا ضروری ہے اب وہ آپ کی جمع پونجی بھی ہو سکتی ہے۔ یہ آپ پر انحصار کرتا ہے۔ 


قرضے اور منافع:

اب اکثر لوگ کاروبار شروع کرنے سے پہلے ایک بڑی گھلتی کر جاتے ہیں جس کا پچھتاوا انہیں بعد میں ہوتا ہے۔ وہ ایک ہد سے زیادہ کا قرض لے لیا کرتے ہیں اور اگر کبھی کسی صورت کاروبار کو بند کرنا پڑے تو وہ ایک بھاری رقم کے قرضہ کے نیچے دب جاتے ہیں۔ اب یہاں ہماری مراد یہ نہیں ہے کہ قرض نہیں لینا چاہیے۔ یہاں یہ سمجھایا جا رہا ہے کہ قرض ہمیشہ اتنا ہی کو جتنی کہ ضرورت ہے ورنہ اگر آپ کا کاروبار چل بھی گیا تو کو سکتا ہے کہ آپ پوری زندگی قرض ہی اتارتے رہ جائیں۔


سرمایہ کاری:

سرمایہ کاری وہ رقم ہے جو آپ کی اپنے کاروبار کے لیے جمع پونجی ہوتی ہے۔ اور آپ اس کو اپنے کاروبار میں لگاتے ہیں لیکن ۔کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ آپ کو کاروبار میں رقم کس طرح لگانی ہے؟ چلیں آیں اس کو ایک مثال کے طور پر سمجھتے ہیں۔


مثال کے طور پر آپ ایک عام انسان ہیں اور آپ نے کچھ رقم جمع کی ہے اپنے کاروبار کی شروعات کرنے کے لیے اور آپ ایک دکان کھولنا چاہتے ہیں اور آپ کی سرمایہ کاری 150,000 کی ہے۔ تو آپ کو کیا کرنا ہے کہ پہلے تو اپنی سرمایہ کاری کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں۔ اب اس کا ایک حصہ اپنے پاس محفوظ کر لیں۔ دوسرا حصہ اپنے گھر کے اخراجات میں استمعال کریں۔اور تیسرے حصے کو آپ اپنے کاروبار میں لگائیں۔ اب ایک حصہ آپ کا گھر چلا رہا ہے اس سے آپ کے کاروبار میں جب تک کاروبار اپنے اس مقام پر نہیں آ جاتا جس سے آپ پیسہ بنا سکتے ہیں آپ کو گھر کی کویئی فقر نہیں کیونکہ آپ کا گھر چل رہا ہے۔ اب بات تی ہے وہ تیسرا جو آپ نے علیحدہ کیا تھا وہ کہاں استعمال کرنا ہے۔ تو ضروری تو نہیں کہ آپ پہلی باری میں اپنا کام شروع کریں اور اس کے بعد آپ کو کسی قسم کی کوئی رقم لگانے کی ضرورت نہیں۔ تو اس لیے جو 50,000 کی رقم آپ نے الگ کی ہے وہ آپ کے کاروبار میں آہستہ آہستہ خرچ کے لیے ہے۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ایک رات میں کوئی بھی کروڑ پتی نہیں بن جاتا آپ کو محنت کرنی ہو گی۔ اور کبھی بھی یہ سوچ کر کاروبار شروع مت کرنا کہ آج کاروبار شروع کیا اور کل سے پیسہ شروع۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا ہر چیز وقت لیتی ہے۔


کاروبار شروع کرنے سے پہلے یاد رکھیں۔


کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کو چند چیزوں کا خیال رکھنا ہے۔ جیسے اوپر ہم نے کاروبار کی مثال لی اسی طرح اگر آپ ایک دکان کھول رہیں ہیں تو اپنی دکان اس جگہ کھولیں جس جگہ آپ کے سامان کی زیادہ خریداری ہو۔ مثال کے طور پر آپ کی دکان کریانہ کی ہے تو آپ مین روڈ پر دکان کھولیں گے کہ اس جگہ جھاں لوگ رہتے ہیں۔ تو ظاہر سی بات ہے جہاں لوگ رہتے ہیں کیونکہ وہاں مال کی خریداری زیادہ ہو گی۔اس کے بعد جو ایک اور گھلتی لوگ کرتے ہیں وہ ہے دکان کی بناوٹ اپنی دکان کو اس طرح بنائیں کہ خریدار آپ کی دکان پر آرام سے خریداری کر سکے ایسا نہیں کہ اپ کی دکان پر کھڑے رہنے کی جگہ ہی نہ ہو۔اس کے بید آپ کو ایک چیز کا اور خیال رکھنا ہے کہ جو چیز بکنے والی ہے یعنی جس کے خریدار زیادہ ہیں وہ تو آپ کی دکان پر ہونی ہی چاہیے لیکن جو چیز کبھی کبھی بکتی ہے وہ بھی آپ کے پس میسر ہو تا کہ آپ کی دکان سے کوئی خریدار خالی ہاتھ واپس نہ جاے۔ اب ایک آخری اپنی دکان کو خوبصورت بنائیں لیکن سارے پیسہ اسی کام میں ہی خرچ نہ کریں۔

Read more:Data entry jobs near me

F&Qs:


1۔مالیات کو سمجھنے کی بنیادی باتیں کیا ہیں؟


بجٹنگ، کریڈٹ بنانا اور بہتر بنانا، بچت کرنا، قرض لینا اور قرض واپس کرنا، اور سرمایہ کاری کرنا۔ان سب چیزوں کو کیسے مینگ کرنا ہے اوپر سب درج کیا گیا ہے۔


2۔کاروباری مالیات کیوں اہم ہے؟


کیونکہ بہت سے لوگ صرف کاروباری مالیات پر غور نہ کرنے کی وجہ سے کاروبار میں ناکام ہو جاتے ہیں۔


3۔مالیاتی اقسام کیا ہیں؟


ذاتی مالیات، عوامی مالیات، اور کارپوریٹ (یا کاروباری) مالیات۔ مالیاتی اقسام ہیں۔


4۔ فائنانس آسان الفاظ میں کیا ہے؟


پیسہ کو مختلف کاموں میں ایک ترتیب سے اور ایک سہی طریقہ کار کے ساتھ خرچ کرنا۔


5۔ کیا بزنس میں ان سب باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟


اگر آپ اپنے کاروبار کو ایک سہی طریقہ سے چلانا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں۔


Conclusion:

اپنے کاروبار کی مالیات کو سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، بشرطیکہ آپ اس کے بنیادی اصولوں کو جانیں اور ان کا صحیح استعمال کریں۔ آپ کو جو طریقہ کار اس بلاگ (understanding your business finances )م میں بتائے گئے ہیں ان پر عمل کریں۔


مالیاتی منصوبہ بندی اور بجٹ کی تیاری سے آپ اپنے کاروبار کو استحکام دے سکتے ہیں اور مستقبل کے لئے کامیاب فیصلے کر سکتے ہیں۔ اس لئے اپنے مالیاتی معاملات پر نظر رکھنا اور ان کا درست تجزیہ کرنا ہر کاروباری مالک کے لئے ضروری ہے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.